بھدوہی25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کی انتخابی ریلی کے دوران آج اسٹیج ٹوٹنے سے افرا تفری مچ گئی۔بی جے پی کے ایک لیڈرنے بتایا کہ اسٹیج اچانک ٹوٹ گیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔ بھدوہی بی جے پی امیدوار رویندر ناتھ ترپاٹھی کی حمایت میں یہاں متیتھو گاؤں میں دوپہر بعد سادھوی ریلی کرنے پہنچی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیج پربھاری بھیڑ چڑھ جانے سے تیزآواز کے ساتھ اسٹیج کا اگلا حصہ گر پڑا جس سے اس پر بیٹھی بھیڑ زمین پر آ گئی۔تھانہ انچارج سنیل ورما کے مطابق وزیرمکمل طورپرمحفوظ ہیں۔تاہم کچھ لوگوں کو معمولی چوٹ آئی ہے۔